جناب ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام
 
27 اکتوبر 2018
 
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی ان کے جائز نصب العین کے لئے غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور یہ حمایت کشمیری عوام کے جائز حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔ 
 
انہوں نے یہ بات کشمیرکے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) ہفتہ کو منایا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے۔ سات دہائیوں قبل اسی روز بھارتی قابض افواج بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام پر تسلط، جبر و استبداد کیلئے سرینگر اتریں۔ 
 
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے کشمیری عوام کے حق کی تائید کی۔ ان قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بین الاقوامی برادری سے کیئے گئے اپنے وعدہ کے باوجود بھارت نے جبر و استبداد اور قتل عام کا راستہ اختیار کیا جو آج بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے انسانی حقوق مظالم اقوام متحدہ آفس کی ہائی کمشنر فارہیومن رائٹس برائے کشمیر کی رپورٹ میں دستاویزی شکل میں موجود ہیں اور ممتاز انسانی حقوق تنظیموں نے اس کی تائید کی ہے۔ 

There are no comments yet.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>