جناب عمران خان 
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام
 
27 اکتوبر 2018
 
جنوبی ایشیا کی تاریخ میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن ہندوستان نے اپنی مسلح افواج بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کے معصوم عوام پر تسلط، جبر و استبداد کیلئے کشمیر میں اتاریں۔ 
 
ہندوستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے جبکہ ان قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ 
 
اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے ان مظالم کے خلاف فوری ایک کمیشن تشکیل دینے کی سفارش بھی کی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔ کشمیریوں پر مسلسل ڈھائے جانے والے مظالم اور کشمیر میں حالیہ نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 
 
مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور جرات مند لوگ بین الاقوامی توجہ کے طلب گار ہیں۔
 
جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا جائز حق نہیں مل جاتا اس وقت تک پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔ 

There are no comments yet.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked (*).

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>