Embassy of Pakistan

Paris-France

Press Section

Press Release

 

Ambassador of Pakistan to France sent a video message to the Pakistani Community of France

 

Paris, 15th April, 2020. Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque sent a video message to the Pakistani community of France in Paris today.

In his message, the Ambassador condoled the death of Pakistanis who lost their lives due to COVID 19. He also prayed for the early recovery of those who are confirmed positive of COVID 19.

He assured the community that the Embassy is aware of the problems faced by the community in burying of dead bodies and their transportation to Pakistan. He said that the Embassy would extend all possible help to the bereaved families.

He said that the Embassy is also aware of the problem faced by jobless Pakistani community members, elders and handicapped who are facing hardships due to COVID 19 lockdown. He said that the Embassy was providing essential food items to them to mitigate their problems in these difficult times.

Ambassador said that the Embassy of Pakistan is also aware of the hardships faced by the stranded Pakistanis. He requested that stranded Pakistanis to get themselves registered with the Embassy to enable it to take up their case with the relevant authorities.

The Ambassador said that the government of Pakistan and its people are also fighting COVID 19 in Pakistan and national resources are employed to deal with this huge crisis.

He appealed the well off expatriate Pakistanis to come forward and contribute generously in the Prime Minister’s Relief Fund of COVID 19.

سفارت خانہ پاکستان
پیرس۔ فرانسپریس ریلیز

سفیر پاکستان برائے فرانس کا فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ویڈیو پیغام

پیرس: 15 اپریل 2020،  جناب معین الحق سفیرپاکستان برائے فرانس نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کیلئے آج پیرس میں ایک ویڈیو پیعام جاری کیا۔

سفیر پاکستان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کوویڈ 19 کی وجہ سے وفات پاجانے والے پاکستانیوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ان پاکستانیوں کیلئے جو کوویڈ 19 کی وجہ سے بیمار ہیں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی ان تکالیف سے باخوبی آگاہ ہے جو انہیں فرانس میں وفات پاجانے والے افراد کی تدفین کے سلسلے میں درپیش ہیں۔ انہوں نے مرحومین کے لواحقین کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستان مرحومین کی تدفین یا ان کے جسد خاکی کو پاکستان بھجوانے کے سلسلے میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی کے بے روزگار افراد، بزرگوں اور معذور افراد کی ان تکالیف سے بھی آگاہ ہے جو انہیں کوویڈ19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی کے مخیر حضرات کی مدد سے ان افراد کو کھانے پینے کی ضروری اشیاء فراہم کر رہا ہے تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کی جا سکے۔

سفیر پاکستان نے فرانس میں پھنسے ہوئے اور پاکستان جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا اندراج سفارت خانہ میں کروائیں تاکہ ان کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے محدود وسائل کے باجود کوویڈ19 کی وباء کا پورے قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم مخیر اور صاحب حیثیت پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کوویڈ19 میں بھرپور انداز سے حصہ لیں اور حکومت پاکستان کی ان کوششوں میں حصہ ڈالیں جو وہ پاکستانی عوام کو اس موزی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے کر رہی ہے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France