EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

PRESS RELEASE

Pakistan can benefit from French expertise in Agriculture and livestock sectors

Paris 12th July, 2020. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque has said that Pakistan can learn from French modern farming methods and agricultural best practices to increase its agriculture output, livestock yield and bring value addition to its dairy sector.

This was stated by him during his day long visit to various fresh produce, livestock and dairy farms in Burgundy region of France to specifically study the successful experience of small scale and family based farming in a rural setting.

During the visit arranged by Mr. Alain Recreux, the former honorary investment Counsellor of Pakistan in France and an agricultural expert, the Ambassador met with the local farmers, livestock breeders and members of local chamber of agriculture and livestock.

He was also briefed by the local Mayor about forestation and tree plantation projects, which was a source of employment for the residents besides attracting tourists. The Ambassador said that experience of France and its best practices would help Pakistan in its own “Ten billion tree plantation campaign”.

During his interactions, he also highlighted the priority of the government of Pakistan for development and modernization of agriculture sector as it contributes 18.5% to country’s GDP, provides 38.5% employment to national labor force and is a key to economic growth and poverty alleviation.

He said that the Embassy is in discussion with the French authorities for setting up of special training modules for Pakistani farmers. Negotiations are also underway with French companies to set up a state of the art market in Pakistan for the storage, sale and distribution of fresh farm produce.

France is one of the most advance agricultural country of Europe. It is a European leader accounting for 22% of the EU’s total agriculture output. It is among the top producers in the world for wheat, cereals, milk, meat, sugar beet and oil seeds.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیزپاکستان  فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے

پیرس، 12 جولائی:2020 جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے جدید کاشتکاری طریقوں کو بروئے کار لا کر اپنی زرعت کی پیداوار، شعبہ حیوانات اور ڈیری مصنوعات میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے۔

سفیر پاکستان نے یہ بات فرانس کے جنوبی علاقے برگندی میں تازہ زرعی اجناس، شعبہ حیوانات اور اورڈیری مصنوعات سے تعلق  رکنے والی مختلف تنصیبات کے ایک روزہ دورے کے دوران کہی۔ یہ تنصیبات فرانس کے دیہی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر زراعت، کاشتکاری اور شعبہ حیوانات کی مصنوعات سے تعلق رکھنے والے کاشکارووں کو اپنی مدد آپ کے تحت ترقی کرنے کے موقعے فراہم کرتا ہے۔

اس دورے کا اہتمام جناب الائن ریکریکس، فرانس میں پاکستان کے سابق عزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری و ماہر زراعت نے کیا تھا۔  اس دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی کسانوں، شعبہ حیوانات اور مقامی شعبہ زراعت کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مقامی میئر نے سفیر پاکستان کو جنگلات اور درخت لگانے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جو سیاحوں کو راغب کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں کے روزگار کا بھی ذریعہ ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنے دس ارب شجرکاری مہم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے فرانس کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتاہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے زراعت کے شعبہ کی ترقی اور جدید طریقہ کار کیلئے حکومت پاکستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں زراعت کا 18.5 فیصد حصہ ہے اور 38.5 فیصد ملازمتیں بھی زراعت کے شعبہ سے ہی منسلک ہیں اور ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے زراعت کا ایک کلیدی کردار ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانسیسی حکام کے ساتھ مل کر پاکستانی کاشتکاروں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کے اجراء پر تبادلہ خیال کر رہاہے۔ پاکستان میں زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کیلئے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں  ایک جدید ترین مارکیٹ کے قیام کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

فرانس یورپ کا ترقی یافتہ ملک ہے اور یورپی یونین کی کل زرعی پیداوار میں اس کا 22 فیصد حصہ ہے اور دنیا کی بہترین پیداوار جن میں گندم، اناج، دودھ، گوشت، چینی اوربیج جن سے تیل حاصل کیا جاتا ہے وہ فرانس میں پیدا ہوتے ہیں۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France