Embassy of Pakistan to France

(Press Section)

 Message of the Ambassador of Pakistan to France on start of Holly month of Ramadan

Paris 23rd April, 2020. On behalf of the members of the Embassy and on my own behalf, I wish all of you a blessed and rewarding Holy month of Ramadan.

Ramadan is a month of fasting, offering prayers and of seeking forgiveness. It is a month of showing respect to each other, having compassion for people in need and taking care of vulnerables of our society.

I am sure that you would perform your religious obligations in this month while observing all necessary precautions announced by the French authorities for COVID 19.

I may also appeal to the well to do Pakistanis to help poor and needy Pakistanis and those who have lost their livelihood due to COVID 19 lockdown.

May this blessed month brings peace, happiness and prosperity for all of you and your loved ones.

May Allah Protect us, our country and our compatriots in these difficult times.

Wishing once again all of you a blessed, safe and spiritually rewarding holy month of Ramadan.

Moin ul Haque

Ambassador of Pakistan to France Paris.

 

سفارت خانہ پاکستان۔ فرانس

پریس سیکشن

سفیر پاکستان برائے فرانس کا پاکستانی کمیونٹی اراکین کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارک باد

پیرس 23 اپریل 2020: میں اپنی اور سفارت خانہ کے دیگر اراکین کی طرف سے آپ سب کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

رمضان المبارک نماز پڑھنے، روزہ رکھنے، اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرنے، ایک دوسرے سے ادب و احترام سے پیش آنے، ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور معاشرے کے غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھنے کا احساس دلانے والا مہینہ ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آپ فرانسیسی حکام کی طرف سے کوویڈ19 کیلئے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماہ رمضان میں اپنی مذہبی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

میری آپ سب سے یہ بھی درخواست ہے کہ کوویڈ19کی وجہ سے جو پاکستانی کمیونٹی کے غریب اور نادار لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی بھرپور مدد کریں۔

میری دعا ہے کہ یہ بابرکت مہینہ آپ اور آپ سب کے عزیزو اقارب کیلئے محبت، امن اور خوشحالی لائے (آمین)

میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی اس مشکل گھڑی میں ہماری، ہمارے ملک اور ہمارے ہم وطنوں کی حفاظت فرمائے (آمین)

میں ایک مرتبہ پھر آپ سب کو اس بابرکت، امن اور روحانی سکون دینے والے مقدس مہینے کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

(معین الحق)
سفیر پاکستان برائے فرانس