EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

PRESS SECTION

 

PRESS RELASE

Pakistan Day marked in France by Symbolic Flag Hoisting in Paris

Paris 23rd March 2020. The Ambassador of Pakistan to France Mr. Moin ul Haque hoisted the national flag at the Pakistan House to mark Pakistan Day in the presence of family members and house staff.

Respecting the strict movement restrictions of the French government to stop the spread of Coronavirus and to ensure the safety of community members, the traditional flag hoisting ceremony could not be held at the premises of Embassy of Pakistan in Paris.

In his message to the community, the Ambassador said that although we are celebrating Pakistan Day without the presence of patriotic and loyal members of Pakistani community, but he can feel their enthusiasm, passion and love for Pakistan while raising the Pakistani Flag and can hear their chanting of Pakistan Zindabad slogan.

The Ambassador congratulated the entire Pakistani community of France on Pakistan’s National day. He said, “while staying within the confines of our homes let us one again pledge on this occasion to make our country stronger and prosperous as envisioned by Quaid e Azam.

He requested the Pakistan community to celebrate Pakistan Day with their family members while strictly remaining within their own homes.

Referring to spread of Coronavirus in Pakistan, Ambassador said that Pakistani nation would overcome this challenge like always. He said that 23rd March reminds us about the unity and resolve of our forefathers. He noted that President and Prime Minister in their messages have also urged the nation to show unity, discipline, faith and passion to fight Coronavirus pandemic.

He specifically reiterated the solidarity of people of Pakistan with the people of Kashmir for their just struggle.

Ambassador also expressed concern about those Pakistanis who are affected by Coronavirus and prayed for their quick recovery.

سفارت خانہ پاکستان
پیرس۔ فرانس

پریس ریلیز

فرانس میں یوم پاکستان کے موقع پر علامتی پرچم کشائی کی تقریب

پیرس: 23 مارچ 2020،  جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ہاؤس میں اپنے اہلخانہ اور گھریلو عملہ کے ساتھ روائتی قومی پرچم کشائی کی۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کمیونٹی اراکین کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے نقل و حرکت پر عائد کردہ پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے یوم پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد سفارت خانہ کے احاطہ میں نہ کیا جاسکا۔

سفیر پاکستان نے اپنی کمیونٹی سے مخاطب ہو کر کہا اگرچہ ہم آج پاکستانی کمیونٹی کے محب وطن اور وفادار اراکین کی غیر موجودگی میں یوم پاکستان منا رہے ہیں لیکن میں پاکستانی پرچم بلند کرتے ہوئے ان کے جوش و جذبے اور پاکستان سے بے پناہ پیار کو محسوس کر سکتا ہوں اور ان کے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونجتی ہوئی آواز کو سن سکتا ہوں۔

سفیر پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر فرانس میں مقیم تمام پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ایک بار پھر عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے عین مطابق مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے یوم پاکستان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر منائیں۔

سفیر پاکستان نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اس چیلنج پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے کہا کہ23 مارچ ہمیں ہمارے اباؤ اجداد کے عزم و اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغامات میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد، نظم و ضبط، ایمان اور جذبہ کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے خاص طور پر پاکستانی عوام کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

سفیر پاکستان نے ان پاکستانیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جو کورونا کے وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔