EMBASSY OF PAKISTAN TO FRANCE

 

PRESS SECTION

 

PRESS RELEASE

Pak community of France Observe Independence Day in solidarity with Kashmiris of Indian Occupied Kashmir 

Paris 14th August, 2019. A simple and dignified Flag Hoisting Ceremony was held at the Embassy of Pakistan to France in Paris today to observe Independence Day in solidarity with the brave Kashmiris and their just struggle for their right of self-determination.

Members of the Pakistani community, officers and officials of the Embassy, their families and media persons attended the solemn ceremony.

Special messages of the President and the Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan were read expressing solidarity with the Kashmiris.

The Ambassador Moin ul Haque in his address said that the unilateral and illegal act of India to bring changes to the status of the State of Jammu and Kashmir was in contravention of international law, UN Security Council resolutions, bilateral agreements and pledges made by Indian leaders to the Kashmiri people.

He called upon the international community especially the permanent member of the Security Council to take notice of the human right violations in IOK and play their role for the resolution of this long outstanding issue in accordance with UNSC relevant resolutions.

He further reiterated that Pakistan and its people would always stand shoulder to shoulder with the Kashmiris and Pakistan will continue to extend its Politics, moral and diplomatic support for this just cause.

Later, three bright Pakistani students were awarded Jinnah Scholarships for outstanding academic achievements. The Jinnah Award was instituted last year by the Embassy of Pakistan to France to acknowledge academic achievements of Pakistani students in France.

سفارت خانہ پاکستان، پیرس
پریس سیکشن
پریس ریلیز

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یوم آزادی پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے ساتھ یکجہتی اظہار کے ساتھ منایا

پیرس 14 اگست:2019 سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ و پروقار پرچم کشائی کی رسم ہوئی جس میں بہادر کشمیری عوام اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

فرانس، پیرس میں آج ہونے والی اس تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، سفارت خانہ کے افسران، عملہ اور ان کے اہلخانہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادانہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ایک غیر قانونی اور غیر آئینی اقدم کے ذریعے ختم کرنے کا عمل بین الاقوامی مروجہ قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ کیئے گئے وعدوں کے خلاف ہے۔

سفیر پاکستان نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور کشمیر کے اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس بات کی اعادہ کیا کہ پاکستان اور اس کی عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

بعد ازاں! فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تین ہونہار طالبعلموں میں تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پر جناج ایوارڈ تقسیم کیئے گئے۔ جناح ایوارڈ کا قیام سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس نے گذشتہ سال کیا تھاتاکہ تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Qamar Bashir
Minister (Press)
Embassy of Pakistan to France, Paris
0770123323(mobile)
01 45 61 48 98 (office)

Address: 18 Rue Lord Byron
 Paris 75008, France